کراچی: کرکٹ کلب کی آڑ میں امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے، کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم شکیل رفیق کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے عملے نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کراچی سے گرفتار کیا جو کرکٹ کلب کی جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات حاصل کیں اور ملزم نے سجاد سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے۔ ملزم نے ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزا لگنے پر ادا کرنا تھی۔

حکام کے مطابق ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں اپنی وابستگی کرکٹ کلب کے ساتھ ظاہر کی، ملزم نے کرکٹ کلب سے وابستگی کے حوالے سے جو دستاویزات پیش کیں وہ جعلی ثابت ہوئیں جبکہ ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات بھی نہیں رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اشتہاری ملزمان اور بجلی چور گرفتار، عوام کو 39 ارب کا ریلیف، ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ جاری

ایف آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ ملزم امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا اور اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی