انٹرا پارٹی الیکشن کیس: الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر، نوید انجم کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ممبر خیبرپختونخوا نے اکبر ایس بابر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن کروایا ہے۔ جس پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے کوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروایا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈر کرنے سے روکا ہے۔ ممبر خیبرپختوںخوا بولے کہ ہمارے پاس یہ اختیار نہیں کہ ہم آپ کو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا کہیں۔

کمیشن نے دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف 5درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب 5سال تک دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی ہدایت نہیں کرسکتا۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم ان جھوٹی کہانیوں کا جواب دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن کیس: ایف آئی اے کی گاڑی میں ریکارڈ پڑا ہے، واپس کیا جائے، بیرسٹر گوہر

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو درخواست گزاروں کی درخواستوں پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔ وکیل نوید انجم نے کہا کہ ہمارا کیس کاغذات نامزدگی جمع ہونے سے متعلق ہے۔

تاہم، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اگلی سماعت پر پہلے آپ کی گذارشات سن لیں گے۔ جس کے بعد کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘