آئی ٹی ایف سی کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ کا اعلان

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کو 3 سال میں 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پروگرام کے تحت پاکستان کو فوری طور پر 269 ملین ڈالر کی براہ راست فنانسنگ کی جائے گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کو 3 سال کے لیے کموڈٹی فنانسنگ کے ذریعے مالی معاونت کی فراہمی پر آئی ایف ٹی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام، ٹیکس محصولات میں اضافے اور نظام کی بہتری میں مصروف ہیں، وزیر خزانہ

قبل ازیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے اقتصادیات و کاروباری امور ایمی ہولمین سے واشنگٹن ڈی سی ملاقات کی اور سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک، امریکا اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا اور امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے زراعت، آئی ٹی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاندہی کی اور امریکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت مثبت گامزن سمت ہو چکی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے حوالے سے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ مضبوط ہورہا ہے اور ترسیلات میں بہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں