ایلون مسک کو الیکشن مہم کے دوران ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے پر انتباہ

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ انصاف نے دنیا کے امیر ترین کاروباری افراد میں شامل ایلون مسک کو تنبیہ کی ہے کہ ان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے سے وفاقی قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق محکمہ انصاف کے ’پبلک انٹیگریٹی سیکشن‘ نے ٹیسلا گاڑیوں کی کمپنی کے ارب پتی مالک کی امریکہ ’پولیٹیکل ایکشن کمیٹی‘ کو خط لکھا ہے۔ تاہم مسک کے سیاسی ایکشن گروپ نے اس پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک نے روزانہ ایک امریکی ووٹر کو 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیوں کیا؟

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک 5 نومبر کے انتخابات سے پہلے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہفتے کو ریاست پینسلوینیا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آئین کے حق میں ان کی آن لائین درخواست کی حمایت میں دستخط کرنے والے لوگوں میں سے روزانہ کسی ایک فرد کو الیکشن کے دن تک 10 لاکھ ڈالر دیں گے۔

مسک نے ہفتے اور اتوار کو ہیرس برگ اور پیٹسبرگ میں 2 مختلف لوگوں کو فی کس 10 لاکھ ڈالر دیے۔ مسک کو امریکی میگزین فوربز نے دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا ہے، وفاقی اب تک اپنی جماعت کو 75 لاکھ ڈالر دے چکے ہیں، اس طرح یہ گروپ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کی کوشش کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں