میاں نواز شریف لاہور سے دبئی روانہ

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے ایمریٹس کی فلائٹ ای کے 625 سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں ایک روز قیام کے بعد لندن کا قصد کریں گے۔

نواز شریف کی پاکستان سے دوبارہ لندن واپسی ایک سال بعد ہورہی ہے، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ نواز شریف 29 اکتوبر کو لندن سے امریکا جائیں گے، جہاں وہ 4 روز قیام کریں گے اور پھر واپس لندن آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن جانے سے قبل نواز شریف نے لاہور سے کیا شاپنگ کی؟

نواز شریف کے دورہ لندن کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھی، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ طبی معائنے کے لیے لندن جارہے ہیں۔ تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق، نواز شریف لندن میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اسی سلسلہ میں گزشتہ روز نواز شریف نے لندن میں مقیم اپنے ایک دوست کو کارپٹ کا تحفہ دینے کے لیے کاہنہ ڈیفنس روڈ پر واقع ایک کارپٹ فیکٹری کا وزٹ کیا تھا جہاں انہوں نے مختلف کارپٹس کے نمونے دیکھے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا میاں صاحب نے کارپٹ کسی خاص شخصیت کو گفٹ دینے کے لیے خریدے  ہیں۔ کارپٹ پسند کرنے کے بعد نواز شریف واپس جاتی عمرہ آگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم