ایس سی او کانفرنس پر اسلام آباد میں چراغاں، اب ویرانیاں کیوں؟

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقعے پر شہر کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا، سڑکوں کی مرمت بھی کی گئی اور ہر چوک چوراہے سمیت پورے شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔

شہر بھر کو سجا ہوا اور جگہ جگہ مختلف لائٹس کو دیکھ کر اسلام آباد روشنیوں کا شہر لگ رہا تھا تاہم اب شہر بھر میں پھر سے ویرانیوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ تقریباً تمام لائٹس اتاری جا چکی ہیں ار جو مجسمے اور پھول لگائے گئے تھے وہ بھی ہٹا لیے گئے ہیں جبکہ سڑکوں اور پلوں پر جو صفائی ستھرائی کا انتظام کیا گیا تھا وہ بھی اب دیکھنے کو نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

ایس سی او کانفرنس کے موقعے پر اسلام آباد کی تزئین و آرائش کا کام سی ڈی اے نے ہی کیا تھا جبکہ شہر کی شاہراہوں اور شاہراہ دستور پر واقع بڑی عمارتوں کے چراغاں کرنے اور لائٹس لگانے کا ٹھیکا رشید لائٹ اور کمپنی کو دیا ہے۔

کمپنی کے مالک اویس رشید نے وی نیوز کو بتایا کہ ایس سی او کانفرنس کے موقعے پر شہر بھر میں چراغاں کیا گیا تھا، مختلف خوبصورت مجسمے لگائے گئے تھے، گرین بیلٹ پر مختلف ایس ایم ڈی اور چھوٹی اسکرین لگائی گئیں جہاں مہمانوں کے لیے پیغامات اور پاکستان کا ان سے محبت کا اظہار کیا گیا اور اس کے علاوہ گرین بیلٹ پر آرٹیفیشل پھول بھی لگائے گئے تھے۔

مزید پڑھیے: 76ویں جشن آزادی کی تیاریاں، اسلام آباد رنگ و نور میں ڈوب گیا

اویس رشید نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ سمیت مختلف بڑی عمارتوں کو سبز روشنیوں سے منور کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے، سرینا چوک اور شاہراہ دستور کے درمیان والی گرین بیلٹ پر لائٹس لگائی گئی تھیں، کانفرنس کے بعد 17 کی شب تک کا چونکہ معاہدہ تھا اس لیے 18 اکتوبر کو تمام لائٹس اتار لی گئیں یہی وجہ ہے کہ شاہراہوں پر جو اضافی لائٹس لگی ہیں وہ تمام بھی اتار لی گئی ہیں جبکہ شاہراہ دستور پر جو چراغاں کیا گیا تھا وہ اب بھی ہے اور وہ مستقل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جو آرٹیفیشل پھول لگائے گئے تھے وہ بھی اتار لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایس سی او کانفرنس: حکومت نے شرکا کے لیے کیسے اقدامات کیے؟

سی ڈی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کانفرنس کے موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی کا غیر معمولی کام کیا گیا تھا جبکہ اب بھی شہر کی صفائی کا معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم