میاں رؤف عطا کو سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر سیاسی قائدین کی مبارکباد

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں میاں رؤف عطا کو صدر منتخب ہونے پر سیاسی قائدین نے مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتخب صدر میاں رؤف عطا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی میاں رؤف عطا کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کا صدارتی انتخاب جیتنے پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہاکہ صدر بار میاں رؤف عطا کی قیادت میں بار اور وکلا کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میاں رؤف عطا کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وکلا کی جمہوریت اور آئین کے لیے قربانیاں قابل قدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وکلا برادری عدلیہ مخالف مہم برداشت نہیں کرے گی، صدر سپریم کورٹ بار

انہوں نے کہاکہ میاں رؤف عطا جے یو آئی کے دیرینہ رہنما ہیں، امید ہے وہ آئین اور جمہوریت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب