فخر زمان کی صلاحیت سے انکار ممکن نہیں، مگر اس کی سلیکشن پر ہم بے بس ہیں، کپتان محمد رضوان

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ  فخر زمان کھیل پر اثرانداز ہونے والے کھلاڑی ہیں، جو اکیلے ہی میچ کو لے کر چلتا ہے اور یکطرفہ میچ کا رخ موڑ دیتا ہے لیکن کھلاڑیوں کی سلیکشن کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کرتی ہے۔

آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ کوچ  جو بھی آئے فیصلہ بورڈ  اور  منیجمنٹ کو کرنا ہے، اگر میری رائے مانگی گئی تو  ضرور دوں گا، میرے کپتان بنتے ہی ایک دم تبدیلی نہیں آئےگی، چیزیں پہلے بھی درست ہورہی تھیں، ایسا نہیں ہوگا کہ وہ سب کچھ فوری تبدیل کردوں۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان بننا اعزاز کے ساتھ چیلنج، آسٹریلیا کو ہرائیں گے : محمد رضوان

محمد رضوان نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹی 20 میں اوپننگ کا فیصلہ کریں گے، ابھی کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین کومبینیشن بنائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت گئے تو وہاں بہت پیار ملا، سب نے دیکھا بھی ، عوام بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان میں ڈبل ویلکم کریں گے، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں آتی ہے یا نہیں یہ بورڈ بہتر جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کے فیصلے ٹیم کے سود مند ثابت ہوئے، یہ بات پہلے بھی کہی جارہی تھی کہ اسپن پچز  بنا کر ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں لیکن آسٹریلیا کی پچز عاقب جاوید کے ہاتھ میں نہیں ہیں، وہاں کی کنڈیشن مختلف ہیں اور ٹف ہیں، ہم نے پوری محنت کی ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کبھی کپتانی کی خواہش  نہیں کی اور نہ کپتانی مانگی، اللہ نے کپتانی دی تو انکار نہیں کرنا چاہیے، جب میں کپتان نہیں تھا اس وقت بھی میری رائے کی اہمیت تھی، سرفراز احمد کی کپتانی میں بھی میں اپنی رائے دیتا تھا،  اس وقت بھی ٹیم میں شامل سب ہی کھلاڑی کپتان ہیں، چاہتا ہوں کہ جب میں جاؤں تو ٹیم میں کئی کپتان تیار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال

سولر صارفین کے لیے نیپرا کا بڑا ریلیف، لائسنس کی شرط ختم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھاڑکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ