ارجنٹائن میں 16 کروڑ 10 لاکھ سال پرانے ٹیڈپول کی باقیات دریافت

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹائن میں سائنس دانوں نے 16کروڑ 10لاکھ سال قبل ڈائنوسارز کے دور کے مینڈکوں کی ایک بڑی نسل کے لاروا مرحلے کے سب سے قدیم ٹیڈپول کی فوسل باقیات دریافت کی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ 16 سینٹی میٹر طویل یہ فوسل مینڈکوں اور ٹوڈز کے ارتقا کی تفصیلات سے آگاہ کرتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج کے ٹیڈپولز جوراسک دور کے مینڈکوں اور ٹیڈپولز کی مشابہت سے زیادہ حد تک تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔ اگرچہ اس سے بھی کوئی قدیم ٹیڈپول فوسل نہیں ملا لیکن ایک اندازے کے مطابق مینڈکوں کے سب سے قدیم فوسل اس سے بھی کئی عرصہ پہلے کے ہیں۔

محققین کے مطابق حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ نمونہ جس کا تعلق پہلے سے معلوم نسل نوٹوبتراکس ڈیگیوسٹوئی سے تھا، اتنی اچھی طرح محفوظ ہے کہ اس میں کچھ نرم ٹشوز کی باقیات بھی شامل ہیں جو عام طور پر فوسلز میں نہیں دیکھی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ٹیڈپول کی آنکھیں اور اعصاب فوسل میں ان کی جسمانی پوزیشن میں سیاہ نشانات کے طور پر محفوظ ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فوسل 2020 میں بیونس آئرس سے تقریباً 2300 کلومیٹر جنوب میں واقع سانتا کروز صوبے میں ڈائنوسار کی باقیات کی کھدائی کے دوران پایا گیا تھا۔

ٹیڈپول کا سر اور اس کے جسم کا زیادہ تر حصہ محفوظ ہے۔ مینڈکوں کی زندگی کا ایک دو مراحل کا چکر ہوتا ہے، جس میں آبی ٹیڈپول لاروا بالغ شکل میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ ٹیڈ پول تبدیلی کے آخری مراحل میں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا