جب بچوں پر غصہ آئے تو والدین کیسا رویہ اپنائیں؟

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ماہر نفسیات جازمین ایم سی کوئے کہتی ہیں کہ جب بچہ سننے سے انکار کرتا ہے تو والدین غصے میں اپنی ہدایات کو بار بار دہراتے ہیں۔ اس وقت انہیں سمجھ نہیں آتی کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔

جازمین ایم سی کوئے کو انسٹاگرام پروفائال پر پیرنٹنگ ہیکس اور ٹپس کے لیے جانا جاتا ہے۔

چند دن پہلے جازمین ایم سی کوئے نے والدین کے لیے چند تجاویز شئیر کیں کہ جب وہ بچوں پر غصہ ہوں تو انہیں کیا کرنا چاہیے؟ انہوں نے جو تجاویز دیں، وہ درج ذیل ہیں:

1۔سانس لیں

جازمین ایم سی کوئے کہتی ہیں کہ جب بچوں پر غصہ آئے تو والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ رکیں اور سانس لے کر غصہ باہر نکالیں اور خود کو مثبت چیزیں سمجھانے کی کوشش کریں تا کہ آپ میں عظیم والدین بننے کے حوالے سے اعتماد بحال ہو۔

2۔حالات کو بچوں کے نقطہ نظر سے دیکھیں

ماہر نفسیات کے مطابق جب بچوں پر غصہ آئے توبعض اوقات حالات کو بچوں کے نقطہ نظر سے بھی دیکھ لینا چاہیے اور بچوں کی بہترین قسم کی پرورش کرنے کے لیے بچوں کے نقطہ نظر کو بھی سمجھنا ضروری ہے۔

3۔بچوں سے غلط رویہ کی معافی مانگیں

اکثر والدین کے منہ سے بچوں کے لیے تکلیف دہ الفاظ نکل جاتے ہیں۔ ماہر نفسیات جازمین ایم سی کوئے کا کہنا ہے کہ والدین کو ایسی صورت حال میں بچوں سے معافی مانگنی چاہیے،اس سے بچے اور والدین کے درمیان مضبوط رشتہ قائم ہوتا ہے۔

4۔بچوں کی بات سنیں

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ بچوں کو صرف مسائل کا حل نہ فراہم کیا جائے بلکہ ان کی بات بھی سنیں،ان کی بات سننے سے آپ کو ان کے احساسات معلوم ہوں گے۔

5۔والدین مستقبل میں غلطی سے بچنے کا منصوبہ بنائیں

بہترین والدین بننے کے لیے یہ ضروری ہے کہ والدین اپنی غلطیوں سے سکیھیں اور مستقبل میں چیزوں کو مختلف حالات میں کیسے کنٹرول کرنا ہے اس کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp