کرکٹر ساجد خان کا وہ راز جو صرف محمد رضوان جانتے ہیں

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کی دنیا کے ابھرتے ہوئے نئے ستارے ساجد خان کہتے ہیں کہ کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ انہوں نے شادی کررکھی ہے، انڈر 19کھیلنے کے بعد ہی انہوں نے شادی کرلی تھی لیکن اس بارے میں صرف محمد رضوان ہی جانتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے شادی کو اتنا خفیہ کیوں رکھا ہوا ہے جس کے جواب میں ساجد خان نے کہا کہ شادی کو خفیہ اس لیے رکھا کہ سوچا تھا کہ دوسری شادی کرلوں گا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بہترین کھلاڑی ساجد خان کی اصل کہانی کیا ہے؟

ساجد خان سے ان کے نک نیم کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ جب بابر اعظم کپتان ہوا کرتے تھے تو وہ ان کو گجر کہہ کر مخاطب کرتے تھے، شان مسعود سجو بولتے ہیں۔

’سوشل میڈیا پر تو لوگوں نے مختلف نام رکھے ہیں کوئی کٹپا کہتا ہے، کوئی سنجو کہتا ہے تو کوئی لالہ کہہ کر پکارتے ہیں‘۔

 انہوں نے اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب کرکٹ نہیں مل رہی تھی تو ملازمت کی غرض سے دبئی چلا گیا تھا۔

’گھر کی حالت یہ تھی کہ کوئی بھی اچھا کمانے والا نہیں تھا، 2بڑے بھائی ہیں لیکن ان کی آمدنی اتنی نہیں کہ گزر بسر آسانی سے ہوجاتا۔ والدہ کہتی تھیں کہ کوئی نوکری کرلو، جیسا کہ پاکستان میں نوکری آسانی سے نہیں ملتی تو پھر مجھے دبئی جانا پڑا‘۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: شاندار بولنگ پر ساجد خان کا ایک اور اعزاز کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ان کو ایئرپورٹ پر پیکنگ کی جاب مل گئی، اچھے پیسے مل رہے تھے پھر کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی۔ میری ماں کو کرکٹ کا بالکل بھی نہیں پتا لیکن میں پھر بھی ہر بات ان سے پوچھتا ہوں۔

ساجد خان نے کہا کہ والدہ ابھی عمرہ پر ہیں اور خوش ہیں۔ وہ کرکٹ نہیں جانتی ہیں لیکن مجھے مشورے دیتی ہیں اور جو مشورہ وہ دیتی ہیں میں عمل کرتا ہوں جس سے مجھے ہمیشہ فائدہ ملتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم