سری لنکا نے پاکستان کو 3وکٹوں سے ہرا کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کاکنگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ سری لنکا نے 3وکٹوں سے میچ جیت کر سپرسکسز چیمپیئنز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 73رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس کی پوری ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جواب میں سری لنکا نے 5اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: سپر سکسز، جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

مونگ کوک میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی اوور میں ہی گرین شرٹس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا، انہوں نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹر میں کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے سندون ویراکوڈی 34، دھننجایا لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے 2،2، کپتان لہورو مدھوشانکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سپر سکسز: بھارت کو ہرا کر پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اس سے قبل ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل 4میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے بعد یو اے ای، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو شکست دی۔

واضح رہے مونگ کوک میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی، دوسری جانب سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں