عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر ظفر کمال کا تعلق میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل سے ہے اور وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کالاباغ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد سے ایم بی بی ایس کیا اور دوران سروس کئی کلیدی عہدوں پر فائز رہے جن میں ایم ایس ،ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی ایچ او، اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل شامل ہیں۔

ڈاکٹر ظفر کمال کے والد غلام حسین المعروف مجبور عیسیٰ خیلوی نامور شاعر اور گیت نگار تھے جنہوں نے مشہور لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو سینکڑوں گیت لکھ کر دیے۔ ان میں ایک مشہور گیت’ لا لئی تائیں مندری میڈی چالاں دے نال وئی وئی’ بھی شامل ہے جو مشہور ہندوستانی گلوکارہ میتلی ٹھاکر نے بھی گایا۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر کمال کا کہنا تھا کہ ایک گیت نگار کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں موسیقی سے بہت لگاؤ ہے۔ ایک واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشہور شاعر بری نظامی نے میرے والد مجبور عیسیٰ خیلوی کو سرائیکی گیت نگاری اور  شاعری کا شیکسپئیر کہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی موسیقی کا شوق تھا، دن بھر کی مصروفیات اور مریضوں کی تکالیف اور مشکلات دیکھنے کے بعد شام کو سکون کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لیے وہ موقع ملتے ہی موسیقی کا سہارا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گانا گانے سے نہ صرف دن بھر کی تھکان دور ہو جاتی ہے بلکہ عجیب راحت اور اطمینان بھی حاصل بھی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ظفر کمال کا ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں اور سب کے سب ڈاکٹر ہیں۔ ان کی ایک بیٹی جو آسٹریلیا ہوتی ہے وہ کبھی کبھار موسیقی میں ان کا ساتھ دیتی ہے۔

موسیقی سے اس قدر لگاؤ ہونے کے باوجود ڈاکٹر ظفر کمال اسے ذریعہ روزگار بنانے کے حق میں نہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ موسیقی سنتا اور دیکھتا تو ہر کوئی ہے مگر اس پیشہ کو پسند کوئی نہیں کرتا، اس میں عزت اور وقار نہیں ہے، اسی لیے موسیقی کو بطور پیشہ نہیں اپنانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون