ثانیہ مرزا کا بیٹا ماہر فٹبالر بننے کے لیے کوشاں

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی چھٹی سالگرہ شعیب ملک کی غیرموجودگی میں منائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو‘، ثانیہ مرزا کا پیغام کس کے نام؟

بدھ کے روز ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی چھٹی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سال اذہان مرزا ملک کے لیے چیزیں مختلف رہی ہیں، کیونکہ اس کے والد شعیب ملک اس تقریب  کا حصہ نہیں تھے۔

ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کو فٹبالر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں، اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فٹبال کھیلنے کا کافی شوق رکھتے ہیں اور انہوں نے اس پر کافی مہارت بھی حاصل کی ہے، انہوں نے فٹبال کے ساتھ کرتب بھی دکھائے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تقریب دبئی میں ہوئی اور پوری مرزا فیملی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر جشن کا انتظام کیا، تقریب میں اذہان کے نانا اور نانی بھی شریک تھے، سالگرہ کی تقریب ہمیں فٹبال کی تھیم والا کیک مزیدار اور جمالیاتی لحاظ سے خوشنما لگا۔

ثانیہ نے خوبصورت لباس زیب تن کررکھا تھا، انہوں نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی جبکہ اذہان مرزا ملک نے سیاہ ٹی شرٹ پہنی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی سالگرہ کی پوسٹ پر شائقین کے شعیب ملک پر تنقید کے گولے

ثانیہ مرزا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ لڑکا، فٹبال اور سالگرہ ، ننھے اذہان مرزا ملک کے لیے بہترین سالگرہ ،اس سالگرہ کو اتنا خاص بنانے کے لیے رئیل میڈرڈ ورلڈ  دبئی اور دبئی پارک ریزارٹ کا شکریہ، اس خاص دن کی میزبانی کے لیے اس سے زیادہ مناسب اور تفریحی جگہ کوئی اور نہیں تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!