اداکارہ سیمی راحیل کا فوجی کی بیوی ہونے کا تجربہ کیسا رہا؟

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ فوجی کی بیوی ہونا ایک شاندار تجربہ ہے۔

سیمی راحیل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ ماضی کی شادیوں کا موازنہ آج کی شادیوں سے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے کو اسپیس دی اور یہ وہ چیز ہے جو آج کل کی نسل میں نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے کبھی سوال نہیں کیا کہ وہ سیٹ سے دیر سے کیوں آئی ہیں انہوں نے کبھی یہ نہیں پوچھاکہ ’تم کہاں تھیں‘۔ لیکن آج کل کی نسل میں یہ چیز نہیں ہے آج کی نسل پھر چاہے وہ مرد ہو یا عورت دونوں کنٹرول فریک بن چکے ہیں وہ سب کچھ کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور ہر چیز کو حد سے زیادہ سنجیدہ لے لیتے ہیں۔

سیمی راسحیل نے کہا کہ رشتوں میں سمجھوتے ہوتے ہیں لیکن انہیں سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے، اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک فوجی کی بیوی ہونا شاندار تجربہ ہے کیونکہ ہمیں پورے پاکستان کی سیر کرنے کا بھی موقع ملا۔

اپنے شوہر کے نام جاری پیغام میں سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر شاندار تیراک اور دین کا علم رکھنے والے عظیم انسان ہیں اور وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی زندگی میں ایسا شخص موجود ہے۔

واضح رہے کہ سیمی راحیل کی شادی سن 1978ء میں ہوئی تھی جن کے دو بچے مہرین راحیل اور دانیال راحیل ہیں۔ جب وہ اپنے کالج کے تیسرے سال میں تھیں تو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی تھیں۔

سیمی راحیل ایک تجربہ کار پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے پی ٹی وی سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں خواہش، دل نہ امید تو نہیں، دل آویز، داستان، لنڈا بازار، اشک، سناٹا، عشق لا، کس سے کہوں، سمی، باغی، مریم پریرا، سبات اور دیگر شامل ہیں۔ سیمی راحیل ایک خوشگوار شادی شدہ مشہور شخصیت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جعلی پی آئی اے ایپ کا فراڈ، قومی ایئرلائن کی مسافروں کو وارننگ

طلاق کے بعد پوجا بھٹ کی زندگی میں کیا بدلا؟ چونکا دینے والا بیان

ہزاروں سال پرانا فلکیاتی منظر: شہابی بارش 22 اپریل کو عروج پر ہوگی

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟