طلاق کے بعد پوجا بھٹ کی زندگی میں کیا بدلا؟ چونکا دینے والا بیان

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے بعد کے دورِ حیات کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے خود کو “آزاد پرندہ” قرار دیا ہے۔

پوجا بھٹ اور منیش مکھیجا نے 11 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2014 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ سنگل زندگی سے بھرپور لطف اٹھا رہی ہیں اور خود کو پہلے سے زیادہ آزاد محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والد کے ساتھ بوسہ پر کوئی افسوس نہیں ہے، اداکارہ پوجا بھٹ

انہوں نے کہا کہ ’میں شاید 16 سال کی عمر سے ہی رشتوں میں رہی ہوں، لیکن اب میں ایک آزاد پرندے کی طرح ہوں۔ میں اپنی زندگی کی خود کپتان ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتی ہوں‘۔

پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ ان کے پاس دوستوں، کتابوں، بلیوں اور اپنے کام کی صورت میں بھرپور سپورٹ موجود ہے۔ ان کے مطابق وہ ایک خانہ بدوش مزاج رکھتی ہیں اور سفر کرنا پسند کرتی ہیں جبکہ انہوں نے 50 سال کی عمر میں جم جانا شروع کیا اور اب ورزش ان کے لیے ایک عبادت کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: میں بے اولاد کیوں رہی اور شادی ناکام کیوں ہوئی؟ پوجا بھٹ کے انکشافات

محبت اور شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں مختلف تجربات رکھنے والے لوگوں سے واقف ہیں مگر وہ خود کو کسی بھی کمی کا شکار نہیں سمجھتیں۔ ان کے مطابق زندگی میں اصل بات صحیح انسان کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ خود صحیح انسان بننا بھی ہے۔

پوجا بھٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ساڑھے آٹھ سال قبل شراب نوشی چھوڑ دی تھی اور اس فیصلے کے بعد انہیں اپنی زندگی کے کئی پہلوؤں کو سمجھنے کا موقع ملا۔

کام کے حوالے سے وہ حالیہ برسوں میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سرگرم ہیں، جن میں Bombay Begums (2021) اور Big Girls Don’t Cry (2025) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2020 کی فلم Sadak 2 میں بھی نظر آئیں اور بطور پروڈیوسر و پوڈکاسٹ میزبان بھی کام کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسم پر ’جی پی ایس نما ڈیوائس اور ونگ ٹیگ‘، مظفرآباد کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں مشتبہ عقاب پکڑا گیا

پہلا ٹی20: پاکستانی ویمنز بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، زمبابوے کو جیت کے لیے 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

ٹیسلا کا بیٹری پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ، 25 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان

سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

’ناکام ملک‘ کیوبا نے مدد طلب کی ہے، امریکا اس سے مذاکرات کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا