پنجاب کو اسموگ میں چھوڑ کر باپ بیٹی جنیوا گھوم رہے ہیں، بیرسٹر سیف کا طنز

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر طنز کیا ہے کہ اپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہواؤں میں گھوم رہے ہیں، اطلاعات ہیں مریم نواز نے پرائیوٹ جیٹ ہائیر کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جائیں گے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے عوام کو اسموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر دونوں باپ بیٹی یورپ کی سیر کر رہے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کا کہنا ہے کہ جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا کے مطابق پنجاب میں بدترین اسموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت کیا اقدامات کررہی ہے؟

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے،  فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں، یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے اسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پولیس کیوں طلب کرنا پڑی؟

بیرسٹر سیف کے مطابق انہوں نے کئی باریاں لینے کے باوجود ایک اسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کرا سکیں، پنجاب کے اسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے اسپتالوں کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتیں، خود علاج باہر سے کراتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا