ٹرمپ کی فتح: بٹ کوائن نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ایک بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 90 ہزار ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے فوری بعد گزشتہ روز پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

قبل ازیں، ٹرمپ کی جیت کے اعلان کے فوراً بعد بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ امریکی انتخابات کے روز سے اب تک بٹ کوائن کی قدر میں 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

اس سے قبل رواں برس مارچ میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہوگئی تھی اور سرمایہ کاروں کو امید تھی کہ یہ ڈیجیٹل کرنسی ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی قدر حاصل کرلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی لین دین کے خلاف واضح پالیسی اپنائی جائے، ایف آئی اے

واضح رہے کہ اپنے پہلے دور حکومت کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کو ’دھوکا‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ڈیجیٹل کرنسی ڈالر کا مقابلہ کررہی ہے۔ تاہم اپنی حالیہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا مؤقف تبدیل کرلیا تھا اور خود کو ’کریپٹو چیمپیئن‘ قرار دیا تھا۔

اپنی انتخابی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو ’کرہ ارض کا کریپٹو کیپیٹل‘ میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ صدر جوبائیڈن کی پالیسی کے تحت کام کرنے والے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کے سربراہ گیری گینسلر کو تبدیل کردیں گے۔

رواں برس ستمبر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ کے نام سے اپنے کریپٹو کاروبار کا آغاز بھی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم