سپریم کورٹ: آئینی بینچ کے سامنے 34 مقدمات سماعت کے لیے مقرر، اہم کیسز شامل

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی بینچ کی تشکیل کے بعد مقدمات کی سماعت سے متعلق بھی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ 14 نومبر کو 18 کیسز کی سماعت کرےگا، جبکہ 15 نومبر کو 16 کیسز سنے جائیں گے۔

سپریم کورٹ سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق آئینی بینچ سب سے پہلے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سنے گا، جو 1993، 2003 اور 2018 سے زیرالتوا تھے۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پہلا آئینی بینچ تشکیل، 14 نومبر سے سماعت

کاز لسٹ کے مطابق سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو برطرف کرنے اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کا کیس بھی شامل ہے۔

اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کردی تھی۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق عام انتخابات 2024 کو ری شیڈول کرنے کا کیس بھی کاز لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، درخواست میں انتخابات فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ بیرون ملک کاروبار کرنے اور اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سرکاری افسران کی غیرملکیوں سے شادی پر پابندی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیا آئینی بینچوں کی وجہ سے مقدمات مزید تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں؟

اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم