سپریم کورٹ: ایک وقوعہ پر 2 ایف آئی آر سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ایک وقوعہ پر 2 ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق درخواست نا قابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کام کی رفتار تیز، آئینی بینچ نے 3 روز میں کون سے اہم مقدمات سنے؟

ایک وقوعہ پر 2 ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے درخواست گزار وکیل وسیم احمد خان کی سخت سرزنش کی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایسے کیسز کی وجہ سے زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہو چکی ہے، ہمیں 60 ہزار زیر التوا مقدمات بار بار یاد کرائے جاتے ہیں، کیوں نہ آپکی درخواست جرمانہ کیساتھ خارج کریں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر درخواست خارج

جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ آپ تو وکیل ہیں آپ بھی ایسے کیسز عدالتوں میں دائر کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ دوسری ایف آئی آر کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے، صغری بی بی کیس میں عدالت فیصلہ دے چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’گھر سے فرار‘ کا الزام، افغان طالبان کی عدالت سے خاتون کو قید اور کوڑوں کی سزا

برطانیہ، بینک نوٹ پر ونِسٹن چرچل اور جین آسٹن کی جگہ جنگلی حیات کی تصاویر شائع کرنیکا فیصلہ

واشنگٹن میں ٹرمپ اور بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق، ڈرائیور سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار

بنگلہ دیش حکومت پارلیمنٹ سے مثبت سیاسی کلچر فروغ دینا چاہتی ہے، وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے