پی ٹی آئی احتجاج: جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایندھن کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل ٹینکروں کی نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

منگل کو آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے رابطہ کیا گیا تو اتھارٹی نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل پڑ سکتا ہے۔

آئل ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اوگرا اس مسئلے کو حل کرنے اور ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے جگہ دینے کی پیشکش مسترد کردی، مذاکرات میں ڈیڈلاک

آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مؤثر منصوبہ بندی کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خدشے کو کم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد  کریں اور ان کے ساتھ مل کر ان کی اس حوالے سے کوششوں کی حمایت کریں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے استحکام کو برقرار رکھنے اور روزمرہ کی زندگی اور معاشی سرگرمیوں میں ممکنہ خلل سے بچنے کے لیے اس مسئلے کا بروقت حل بہت ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟