وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو 53ویں قومی دن پر مبارکباد

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت اور عوام کو ان کے 53ویں قومی دن پر دلی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں: گزشتہ ڈیڑھ سال میں کتنے پاکستانیوں کو یو اے ای کے ورک ویزے جاری ہوئے؟

وزیراعظم نے لکھا کہ جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی حکومت، سفیر اور عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد ، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی حکومت، سفیر اور عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، قومی دن پر یو اے ای کے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ یو اے ای کا قومی دن پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ دن اس عظیم ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، یو اے ای اور چین اپنا حصہ نہ ڈالتے تو آئی ایم ایف کا پروگرام ممکن نہ ہوتا، وزیراعظم

وزیر داخلہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات  کی قیادت نے انتھک محنت اور عزم کے ذریعے اقوام عالم میں اپنا مقام بنایا ہے۔  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، یو اے ای نے ہمیشہ ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ  تعلقات  پر فخر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات بڑھتے روابط کا ثبوت ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp