’آج کل کے بچے زیادہ سمجھدار ہیں‘ وکرانت میسی کے اداکاری سے وقفے پر شتروگھن سنہا کا ردعمل

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا نے حال ہی میں وکرانت میسی کے اداکاری سے وقفہ لینے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کے بچے زیادہ سمجھدار ہیں۔

شتروگھن نے حال ہی میں انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں وہ مختلف شفٹوں کے درمیان توازن قائم رکھتے تھے اور شوٹنگ کے دوران وہ مختلف اسٹوڈیوز میں دوڑیں لگا رہے ہوتے تھے اس دوران اکثر بھول جاتے تھے کہ وہ کس فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ وجہ سامنے آ گئی

اداکار نے وکرانت میسی کے فیصلے پر کہا کہ آج کل کے بچے کافی سمجھدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ کہاں کام کو روکنا ہے اور کب اسے دوبارہ شروع کرنا ہے ان میں عدم تحفظ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وکرانت میسی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، “2025 میں اپنے مداحوں سے آخری بار ملوں گا۔” اس بیان نے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی کہ وکرانت فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ فلم 12ویں فیل ‘ کے ہیرو وکرانت میسی کے بھائی مسلمان ہیں، انکشاف

تاہم بعد میں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میری پوسٹ کو غلط سمجھا گیا۔ میں اداکاری چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ اپنی ذہنی اور جسمانی صحت پر کام کرنے کے لیے بریک لے رہا ہوں‘۔

اداکار نے واضح کیا کہ وہ اداکاری نہیں چھوڑ رہے بلکہ کچھ وقت کے لیے وقفہ لے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہو رہی تھی اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

نسیم شاہ پر جرمانہ پی سی بی کا فیصلہ، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟