شاہراہ قراقرم کی بندش: بھاشا ڈیم کے متاثرین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اَپر کوہستان کے علاقے بھاشا میں زیر تعمیر ڈیم کے متاثرین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے شاہراہِ قراقرم کو ہربن کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر رکھا ہے۔

شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث 25 سے 30 بسوں میں سوار ہزاروں مسافر شدید سردی میں پھنسے ہوئے ہیں، ان مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جو سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے سے وابستہ 5 مزدور حادثے میں ہلاک

بنیادی حقوق اور معاوضوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے کیے بغیر احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

شاہراہِ قراقرم کی بندش سے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، راستے میں پھنسے ہوئے مسافروں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔

مزید پڑھیں:شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق، ابھی تک احتجاج پر امن ہے اور مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ الرٹ ہے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مسافروں سمیت مقامی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہوں اور شاہراہِ قراقرم پر ٹریفک کی روانی ممکن بنائی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp