سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو داماد بنانے سے قبل ان کے چال چلن کے بارے میں انکوائری کا اعتراف کرلیا۔
شاہد آفریدی کراچی میں عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیں کیا شاہد آفریدی کے سونالی باندرے سے رومانوی تعلقات رہے؟ لالہ کا دلچسپ جواب
شاہد آفریدی نے کہاکہ شاہین آفریدی اور میری فیملی کے بڑے ایک دوسرے کو جانتے تھے، تاہم پھر بھی جب رشتہ آیا تو ہم نے اچھے سے معلوم کیا کہ شاہین کیسا لڑکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شاہین آفریدی کے کوچز اور اس کے ساتھ انڈر 19 اور بعد میں کھیلنے والے کرکٹرز نے ان کی تعریف کی، جس کے بعد میں نے ان کو داماد بنانے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی اداکارہ سونالی باندرے سے رومانوی تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’اب میں نانا بن گیا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت، شاہد آفریدی نے خود کو کم عمر ترین نانا قرار دیدیا
ان سے جب ایک اور سوال کیا گیا تو شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک میری پانچویں بیٹی کے بھی بچے نہیں ہوجاتے تب تک میں خود کو نانا نہیں سمجھوں گا۔