شام میں صدر بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے اور دمشق پر باغیوں کے قبضے کے بعد شامی فٹبال فیڈریشن نے ملک میں آئی بڑی سیاسی تبدیلی کے بعد قومی فٹبال ٹیم کی کٹ اور لوگو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
#صورة_ملف_شخصي_جديدة pic.twitter.com/eyHJxDzw69
— Syrian Football Association (@SyrianFa1) December 8, 2024
شامی فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کی سرخ رنگ کی کٹ کو سبز رنگ میں تبدیل کردیا ہے جو ملک میں آنے والی بڑی سیاسی تبدیلی کی علامت ہے۔ شامی فٹبال فیڈریشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئے لوگو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ لوگو شامی کھیلوں میں اقربا پروری، جانبداری اور بدعنوانی سے پاک پہلی تاریخی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
Wow.
Within hours of the toppling of Bashar al-Assad, apparently the Syrian FA has updated it’s logo (old on the left, new on the right). If this is true – waiting for more confirmation – it means the flag of the country is set to change too. pic.twitter.com/nMfx2XSBHS
— Football Pharaoh (@Soccer_Pharaoh) December 8, 2024
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی شامی عوام کے لیے حمایت اور عالمی برادری سے یکجہتی کی اپیل
واضح رہے کہ شامی فٹبال ایسوسی ایشن 1936 میں قائم ہوئی اور اس کے بعد شام کی فٹبال ٹیم نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصّہ لیا جن میں ایشیا کپ اور فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر بھی شامل ہیں۔ ٹیم کو ملک میں سیاسی عدم استحکام اور وسائل کی کمی سے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود 80 اور 90 کی دہائی میں فٹبال ٹیم نے بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔