ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ رواں برس نومبر میں 2.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں، نومبر 2024 میں گزشتہ برس کے مقابلے ترسیلات زر  میں 29 فیصد اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 29 فیصد تک اضافہ

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر 33.6 فیصد سے بڑھ کر 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو خوش آئند ہے اور معیشت کے لیے اچھے ثمرات لے کر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری، مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی، معاشی استحکام کا سہرا حکومتی ٹیم کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت ترسیلات زر کاحجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اور پاکستان کے سفیر ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دنیا بھر اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!