اسلام آباد پولیس پر پشتون عوام کا اعتماد، سوشل میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں مقیم پشتون عوام نے وفاقی پولیس پر اعتماد کا اظہار کرکے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کے خلاف جاری جھوٹی مہم کا پردہ چاک کردیا ہے۔

اسلام آباد پولیس پر پشتونوں کو ہراساں کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے، اسلام آباد میں مقیم پشتونوں کے بیانات نے پولیس کے حق میں حقیقت آشکار کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کی جھوٹی مہم کا پردہ چاک، پشتون کمیونٹی کا اسلام آباد پولیس پر اعتماد کا اظہار

اس حوالے سے اسلام آباد میں مقیم ایک پشتون دکاندار نے کہا، ’میں 30  سال سے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں، آج تک کبھی بھی کسی پولیس والے نے تنگ نہیں کیا، الحمدللہ اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ بہت تعاون کیا۔‘

انہوں نے کہا، ’پولیس ہماری حفاظت کے لیے یہاں پر مامور ہے، آپ کسی غلط کام میں ملوث نہ ہو تو کوئی آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔

ایک اور پشتون دکاندار نے بتایا، ’اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ افراد کو پکڑتی ہے، ہمارے ساتھ ان کا رویہ مثبت رہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی گرفتاری کا الزام، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد میں ادویات فروخت کرنے والے ایک پشتون دکاندار نے کہا، ’آج کل سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل رہی ہیں کہ اسلام آباد پولیس پٹھانوں کو تنگ کررہی ہے، سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کے خلاف جھوٹی مہم تفریق پھیلانے کے لیے کی جا رہی ہے۔‘

انہوں نے کہا، ’میں یہاں 10 سال ادویات بیچ رہا ہوں، آج تک کسی نے تنگ نہیں کیا، پولیس والے صرف جرائم پیشہ افراد کو پکڑتے ہیں، جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پولیس ان کے خلاف ہے، پشتونوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کا اجرا 31 دسمبر تک معطل

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

جائیداد بطور مہر طے ہو تو منتقلی نہ ہونے پر بھی شوہر ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

بارش سے متاثرہ ٹی20 میچ میں بھارت کی جاپان کیخلاف 2 رنز سے فتح

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے