جائیداد بطور مہر طے ہو تو منتقلی نہ ہونے پر بھی شوہر ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے حقِ مہر اور نکاح نامے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بطور مہر طے کی گئی جائیداد منتقل نہ ہونے کی صورت میں بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا اور شوہر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ کے مطابق اگر بطور مہر طے کی گئی جائیداد منتقل نہ ہو سکے تو اس کی طے شدہ قیمت بیوی کو ادا کرنا ہوگی، جبکہ نکاح نامے میں جائیداد کی قیمت درج نہ ہونے کی صورت میں عدالت اس کی مارکیٹ ویلیو کا تعین کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کردی

فیصلے میں کہا گیا کہ نکاح محض عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد قانونی ادارہ ہے۔ حقِ مہر بیوی کی قیمت یا شادی کا تجارتی معاوضہ نہیں بلکہ بیوی کا لازمی، خصوصی اور قابلِ نفاذ مالی حق ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نکاح ایجاب و قبول سے وجود میں آتا ہے جبکہ نکاح نامہ اس کا سرکاری ریکارڈ اور شادی کے معاہدے کا بنیادی دستاویزی ثبوت ہے۔ نکاح نامے کے اندراجات درست ہونے کا قانونی مفروضہ موجود ہوگا، تاہم یہ مفروضہ حتمی نہیں اور مضبوط شواہد سے اسے رد کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ مبہم یا متضاد اندراجات کی صورت میں دیگر قابلِ قبول شواہد بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ نکاح نامے کے کالم 13 سے 16 کو باہم مربوط انداز میں پڑھا جائے گا۔ کالم 13 میں حقِ مہر نقد یا جائیداد کی صورت میں درج کیا جا سکتا ہے، کالم 14 معجل اور مؤجل مہر جبکہ کالم 15 ادا شدہ مہر سے متعلق ہے، کالم 16 میں حقِ مہر کے عوض دی جانے والی جائیداد کی تفصیل درج ہوگی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ انفرادی مقدمات متعلقہ بینچز میرٹ پر سنیں گے۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اضافی نوٹ تحریر کیا۔

مزید پڑھیں:رشوت کیس: سپریم کورٹ سے ڈائریکٹر امیگریشن اور ڈرائیور کی ضمانت منظور

اضافی نوٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ فریقین کی نیت کا تعین بنیادی طور پر نکاح نامے سے کیا جانا چاہیے اور بعد کے زبانی دعوؤں کو نکاح نامے پر فوقیت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نکاح نامہ لازمی قانونی فارم ہے اور اس کے ہر کالم کا الگ مقصد ہے، اس لیے نکاح رجسٹرار تمام متعلقہ کالم احتیاط سے مکمل کریں۔ جائیداد بطور مہر مقرر ہو تو اس کی مکمل تفصیل اور قیمت درج کی جائے جبکہ اہم شرائط دستخط سے پہلے فریقین کو پڑھ کر سنائی جائیں اور کسی کالم کو بلاوجہ خالی نہ چھوڑا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کا اجرا 31 دسمبر تک معطل

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے