صحافیوں کیخلاف مہم میں ملوث افراد کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی، عطا تارڑ

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے، اس مہم میں ملوث کرداروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صحافیوں کو ہراساں کرنے والوں کی حمایت کررہی ہے جس کی پی ایف یو جے نے مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات اس کا نوٹس لیا ہے، صحافیوں کے پتے اور ان کے بچوں کی نام اور تصویروں کے ساتھ تفصیلات شیئر کرکے یہ کہنا کہ انہیں نقصان پہنچاؤ، خود تو انہوں نے ڈی چوک سے دوڑ لگا دی، میرا ان سے یہی سوال ہے کہ ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی۔

یہ بھی پڑھین: صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس، آئینی بینچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت جاری کردی

عطا تارڑ نے کہا کہ آپ نے قوم اور سیاست میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے تھے، آج وہی فصل آپ خود کاٹ رہے ہیں، آپ کی اپنی پارٹی تقسیم کا شکار ہے، ٹارگٹڈ مہم کے ذریعے صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں میں حقائق کا سامنا کرنے کی سکت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور ان کے وزرا نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرنا مناسب نہیں، خیبرپختونخوا کے یہ تمام ارکان اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں، پی ٹی آئی میں پہلی بار کسی نے قومی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان صحافی و اینکرپرسن مزمل حسین شاہ کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، ہوائی فائرنگ

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں اور ان کے بچوں پر حملہ آور ہونے کی جو ترغیب دی جارہی ہے، اس کا نوٹس لے لیا ہے، تمام اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جاچکی ہے، کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، کچھ لوگ صحافت کے بھیس میں اپنا بدلہ پورا کررہے ہیں اور اپنی ہی برادری کے خلاف اس مہم میں ملوث ہیں، ان کو بھی وارننگ ہے کہ وہ ایسا نہ کریں، تمام ملوث افراد کے خلاف وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن اور بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

’پاکستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی ترغیب دینا افسوسناک ہے‘

انہوں نے کہا کہ یہی ٹولہ آج کل پاکستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے، پاکستانی مصنوعات کو متوسط اور غریب طبقہ استعمال کرتا ہے، ان مصنوعات کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ فوجیی فاؤنڈیشن کی مصنوعات ہیں، فوجی فاؤنڈیشن میں 80 فیصد ملازمین سویلینز ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ انہیں یہ خیال کبھی نہیں آیا کہ فلاں پروڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ ان مصنوعات کے ذریعے آپ کے سابقہ سسرالی رشتہ دار اسرائیل کو فنڈز فراہم کرتے ہیں، زیک گولڈ اسمتھ فلسطین کے خلاف ٹویٹس کرتا ہے لیکن اس کے خلاف یہ لوگ کبھی بات نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف بیرونی ایجنڈے کا پرچار کرتے ہیں، فلسطین کے لیے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں یہ اسی لیے نہیں آئے کیونکہ انہیں گولڈ اسمتھ خاندان نے منع کیا تھا کیونکہ یہ خاندان ان کی فنڈنگ کرتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات اور امپورٹڈ مصنوعات میں قیمت کا بہت زیادہ فرق ہے، یہ کیا چاہتے ہیں وہ بالکل واضح ہے، جن ملکوں میں فوج کو کمزور کیا جاتا ہے وہ کیوں کیا جاتا ہے، جو فوج شہادتیں برداشت کررہی ہے، بچے یتیم ہوجاتے ہیں، وہ یہ سب غم ملک و قوم کی خاطر برداشت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی مصنوعات کا بائیکاٹ: کیا تحریک انصاف نے اس کے نتائج پر غور کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں فو کمزور ہوتی ہے اور جو عوام اور فوج کے درمیان دراڑ پیدا کرتا ہے، اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ کوئی اور بیرونی طاقت ملک کے ساتھ زور آزمائی کرسکے، فوج مضبوط ہے تو ملک مضبوط ہے، ہمیں دنیا بھر میں فوجی قوت ہونے کی وجہ سے عزت ملتی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ایک جماعت فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے تاکہ بیرونی طاقتیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں، یہ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی کو بھی یہی کیا گیا، لوگوں کو فوج کے خلاف اکسایا گیا تاکہ بیرونی طاقتیں اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری گیم یہی ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کمزور کرکے پاکستان میں انارکی پھیلانا ہے لیکن ڈیجیٹل دہشتگردی کرنے والے تمام لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

’مطیع اللہ جان کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوچکا‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مطیع اللہ جان بحفاظت گھر پہنچ چکے ہیں، پولیس اس معاملے پر اپنی تحقیقات کرے گی، ان کا فی الفور اور بحفاظت اپنے گھر آجانا ظاہر کرتا ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوچکا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے، آپریشن گولڈ اسمتھ کے بارے میں بچہ بچہ جانتا ہے، حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار نے دہائیوں قبل اس کے بارے میں بات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان