مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، حافظ طاہر اشرفی

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، شور مچایا جارہا ہے کہ کوئی آئے گا اور مدارس کا نظام تبدیل ہوجائے گا لیکن ہم مدرسہ عربیہ کے آج بھی چوکیدار ہیں اور کل بھی چوکیدار رہیں گے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2019 سے اب تک 18 ہزار 600 مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، اب مدارس کی رجسٹریشن ست متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پارلیمنٹ سے منظور کروائے گئے مدارس رجسٹریشن بل کو ملک میں نافذ کرے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کرانے والے مدارس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی، مدرسہ عربیہ کے آج بھی چوکیدار ہیں، کل بھی چوکیدار رہیں گے، شور مچایا جارہا ہے کہ کوئی آئے گا اور مدارس کا نظام تبدیل ہوجائے گا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مطالبہ تھا کہ مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کیا جائے، پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ مدارس کو وزارت کے تابع کرکے نصاب تبدیل کرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متفقہ طور پر مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا، ڈی جی مذہبی تعلیم

انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم نے آج تک کسی مدرسے کو نصاب تبدیل کرنے کا نہیں کہا، مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، کچھ دوست 2019 کے معاہدے سے منحرف ہونا چاہتے ہیں۔

چیئرمین علما کونسل نے کہا کہ کیا میڈیا کو وزارت اطلاعات کے بجائے زراعت سے منسلک کرنا ٹھیک ہے، تاثر دیا جارہا ہے کہ 2 طبقے آمنے سامنے ہوں گے، ایسا بالکل نہیں ہے، ہماری تربیت ایسی نہیں کہ کسی کو گالی دیں یا اس پر انگلیاں اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن ایشو کیا ہے، اس پر اتنی سیاست کیوں ہورہی؟

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم سب کا احترام کرتے ہیں، کسی کو لاکھوں طلبا کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے، ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ مدارس کہاں ہیں، آپ اسلام آباد آجائیں آپ کو 186000 مدارس کا ریکارڈ دے دیتے ہیں، ہم آپ کا وجود تسلیم کرتے ہیں، آپ بھی تسلیم کرنے کی عادت ڈال لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp