پارٹی اختلافات کے باعث عمران خان کا سول نافرمانی کی کال خود دینے کا فیصلہ

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں سول نافرمانی کی کال دینے خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے کے بائیکاٹ کی ترغیب دلانے پر اختلافات کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان نے خود کال دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل میں پارٹی قیادت کی سول نافرمانی کی کال پر منقسم آرا سے متعلق آگاہ کیا گیا تو عمران خان نے ناراضی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے، سول نافرمانی تحریک پاکستان تک محدود نہیں ہوگی، پی ٹی آئی

ذرائع نےبتایا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی کال دینے اور ترسیلات زر کے بائیکاٹ پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی میری کال پر لبیک کہیں گے اور جسے اس پالیسی سے اختلاف ہے وہ پارٹی چھوڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ ہمارے نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں اور ہمارے 200 کارکن لاپتا ہیں لیکن پارٹی نے اس معاملے کو اس طرح نہیں اٹھایا جس طرح اٹھانا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیے: کن ممالک سے کتنی ریمیٹنس آتی ہے، سول نافرمانی کی کال کا اس پر کیا اثر پڑے گا؟

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سول نافرمانی کی کال ہر صورت دی جائے گی اور یہ میری کال ہوگی اور اگر کسی کو اس سے اختلاف ہے تو وہ پارٹی سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم 15 دسمبر تک سول نافرمانی کی کال دیں گے جس کے پہلے مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسہ پاکستان نہ بھجوانے کی اپیل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا، جے یو آئی

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ بات چیت آگے نہ بڑھنے کی صورت میں سول نافرمانی کی کال دے دی جائے گی۔ بانی چئیرمین نے مذاکرات کے لیے عمر ایوب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
عمران خان نے سانحہ 9 مئی اور سانحہ 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات رکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں