ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان بلتستان ڈویژن میں برفباری، پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت اسکردو روڈ بند ہوگیا۔

دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش نے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی کئی مقامات پر برفباری اور برسات نے ٹھنڈ کی شدت بڑھا دی

بلتستان میں پڑنے والی برف سے نظام زندگی متاثر ہے، جب کہ پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت اسکردو روڈ بند ہوگیا۔

متعلقہ پولیس کے مطابق پہاڑی تودہ باغیچہ کے مقام پر گرا ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں استور کے علاقے میں برفباری کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ وادی نیلم میں بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں بھی صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp