مبینہ ہراسگی کیس، بابر اعظم کے وکیل نے ایک بار پھر درخواست ملتوی کرنے کی استدعا کردی

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں قومی کرکٹر بابر اعظم پر مبینہ ہراسانی کیس میں اندارج مقدمے کے خلاف درخواست کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے کرکٹر بابر اعظم کی مبینہ ہراسانی کیس میں اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کے لیے فائل جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بھیجے کی سفارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور سرفہرست، شاہین آفریدی لڑکھڑا گئے

عدالتی حکم پر مبینہ ہراسگی کی شکار خاتون عدالت کے روبرو پیش ہوئی۔ عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2021 کی درخواست ہے، ہر مرتبہ آپ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں۔

خاتون کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹر بابر اعظم شادی کا جھانسا دے کر زنا کرتا رہا ہے، بابر اعظم نے خاتون کے 12 لاکھ روپیے بھی دینے ہیں۔

بابر اعظم کے کیس کے لیے آئے جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت موجود نہیں ہیں، لہٰذا کیس کو ملتوی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس 2024: برازیلین تیراک کا انتظامیہ پر ہراسانی کا دعویٰ

عدالت نے وکیل سے کہا کہ آپ نے 2021 سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے، آپ عدالت میں آتے ہی نہیں ہیں، عدالت نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔ بعدازاں، عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیر کو بھی مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں جسٹس وحید خان نے الزام لگانے والی خاتون کو اگلی سماعت پر طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون لیکچرر کو ہراساں کرنے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر نوکری سے برطرف، جرمانہ عائد

واضح رہے کہ سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے،عدالت نے ٹرائل کورٹ کے بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔

بابر اعظم نے اپنے وکیل حارث عظمت کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور سیشن کورٹ کے اس فیصلے پر اعتراض اٹھایا جس کے تحت عدالت نے حامزہ مختار نامی خاتون کی درخواست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp