ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، شرح 46.31 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں جاری مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 46.31  فیصد کی سطح تک ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جن میں آلو فی کلو 5 روپے28 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 141 روپے 61 پیسے، انڈے 6 روپے 89 پیسے فی درجن، چکن 8 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کیلے 4 روپے فی درجن، دال ماش 6 روپے 12 پیسے فی کلو، بیف 5 روپے 76 پیسے، مٹن 9 روپے 95 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہوا۔ دال مسور، دہی، دودھ، چاول، چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ٹماٹر 17روپے 14 پیسے، پیاز 15 روپے 37 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 74 روپے 70 پیسے سستا ہوا۔ لہسن، دال چنا، دال ماش کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 16 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی