چینی کمپنی کراچی تا پشاور 3000 ای وی چارجنگ اسٹیشنز بنانے پر آمادہ

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے تعاون سے ملک میں 3 ہزار الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک اور الیکٹرک کار متعارف، گاڑی کی قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

کنوینر کمیٹی ملک خدا بخش نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ایک معروف چینی کمپنی اور حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پشاور سے کراچی تک موٹر وے کے ساتھ ساتھ ای وی اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاہدے سے ملک میں تقریباً 350 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں پاکستان کے الیکٹرک ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں پیش رفت کو اجاگر کرنے اور ایف وی فلیش چارجنگ اسٹیشن متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک خدا بخش نے مزید وضاحت کی کہ ای وی اسٹیشنز کے قیام کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری 90 ملین ڈالر کی ہوگی۔

ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ فروری 2025 میں مینوفیکچرنگ میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: چینی کمپنی کی ٹیسلا کو ٹکر، کم قیمت الیکٹرک کار متعارف کرا دی

انہوں نے کہا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے نہ صرف پاکستان میں ایندھن کی درآمدات میں کمی کی صورت میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہو گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

پاکستان کے توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے حوالے سے ملک خدا بخش نے کہا کہ چینی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آ رہے ہیں اور انہوں نے حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور نجی شعبے سے سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی کی ہے۔

کنوینر کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں توانائی کا شعبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خاص طور پر تھر کول فیلڈ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہنڈائی پاکستان پہلی الیکٹرک کار لانچ کرنے کے لیے تیار

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سرمایہ کاروں کو دستاویزات میں مدد اور زمین سے متعلق تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار