پہلا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں تمام کھلاڑی کھو کر 182 رنز اسکور کئے۔

 نوجوان کھلاڑی صائم ایوب 28 گیندوں پر 47 جبکہ فخر زمان 34 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 10 گیندوں پر8 جبکہ کپتان بابر اعظم صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی کھلاڑی شاداب خان 5، عماد وسیم 16 جبکہ شاہین آفریدی 1 رن بنا سکے۔

پاکستان کے فہیم اشرف نے 22، حارث راؤف نے 11 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے لگاتار تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ہیٹرک کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 1، ایڈم ملنے نے 2 اور بین لسٹر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب ہدف کے تعقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 15.3 اوورز میں صرف 94 رنز بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز چیڈ بوویس 1 رن بنا کر زمان خان کی بال کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ ویل ینگ 2 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی  ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر فہیم اشرف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ٹام لیتھم 20 اور جمیز نیشم 15 رنز اسکور کر کے حارث راؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چاپمین 34 رنز بنا کر شاداب کی باؤلنگ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث راؤف نے 4 جبکہ عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی، زمان خان، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین بھیجا۔

پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر حارث راؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ شروع ہوتے ہی کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔

بابر اعظم ٹی 20 میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

پاکستان کے شعیب ملک نے 124 اور محمد حفیظ نے119 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہوئے ہیں۔

پاکستانی کپتان دنیا کے مجموعی طور پر 100 ٹی 20 کھیلنے والے 20 ویں کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودی اور بین لسٹر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ