کیا شرح سود میں کمی معاشی بہتری کا اشارہ ہے؟

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان قومی معیشت میں بہتری کا مثبت اشارہ ہے، شرح سود اب 15 فیصد سے کم ہو کر 13 فی صد پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شرح سود 2 فیصد کم ہونا خوش آئند، اب ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی، وزیراعظم شہباز شریف

یہ اعلان ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ ان خوش خبروں کے درمیان اہم سوال یہ کہ کیا بہتر ہوتے یہ معاشی اشاریے عام آدمی کے لیے بھی بہتری کی خبر لائے ہیں؟

قوت خرید میں غیر معمولی کمی

اس حوالے سے امریکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ معاشی تجزیہ کار عامر مغل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت ہونا پاکستان کے معاشی استحکام کی طرف اشارہ دیتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کی ایک وجہ پاکستانیوں کی قوت خرید میں غیر معمولی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت مستحکم، دھرنوں کی وجہ سے ہیجانی کیفیت پیدا ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف

حکومت کو 1300 ارب کی بچت ہو گی

رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت اور عوام کے حوالے سے  ماہرِ معیشت اور ٹاپ لائن سیکیورٹیز سے منسلک ریسرچر شنکر تلریجا کا کہنا ہے کہ شرح سود میں توقع سے زیادہ کمی، سیکیورٹیز کی واپسی اور بیرونی قرضوں میں کمی سے سود کا خرچ بہت کم ہو گا اور یہ 8 ہزار 500 ارب روپے تک رہے گا جس سے حکومت کو 1300 ارب کی بچت ہو گی۔

معمولی کمی مایوس کن ہے

کراچی چیمبر آف کامرس محمد جاوید بلوانی کا مؤقف ہے کہ تاجر برادری کم از کم 4-5 فی صد کمی کا مطالبہ کر رہی تھی، مگر اسٹیٹ بینک نے اس میں معمولی کمی کی جو مایوس کن ہے۔ یہ کمی افراطِ زر میں کمی کے رجحان سے ہم آہنگ نہیں ہے، جو نومبر میں 4.9 فیصد تک آ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود اب بھی بہت زیادہ ہے اور اس میں مزید اور بڑی کمی انتہائی ضروری ہے جو خطے اور دنیا کے دیگر ممالک سے ہم آہنگ ہو جو پانچ سے سات فی صد کے درمیان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘