سپریم کورٹ بار کے سابق 8 صدور کی 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست آ گئی۔ سپریم کورٹ بار کے سابق 8 صدور نے عدالت سے 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر درخواست میں سپریم کورٹ بار کے سابق 8 صدور نے استدعا کی ہے کہ حتمی فیصلے تک 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں ہونے والے تمام اقدامات کو معطل کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی سے متصادم ہے اور یہ ترمیم اختیارات کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بغیر نہیں ہوسکتی تھی۔

مزید پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 مزید درخواستیں دائر، کل تعداد کتنی ہوگئی؟

تازہ درخواست کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف مجموعی طور پر 11 درخواست دائر ہوچکی ہیں جن میں عدالت سے مذکورہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین، عدالت میں چیلنج کریں گے، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو آئین کا حصہ بننے والی 26ویں ترمیم کو اگلے ہی روز سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ آئینی ترمیم کے خلاف اب تک اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے علاوہ سابق صدور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت 8 وکلا کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ