کمسن اذان کے  والدین کو انصاف مل گیا، کے الیکٹرک بھاری ہرجانہ ادا کریگا

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سول جج ایسٹ کراچی نے 2017 میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے کمسن اذان کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرنٹ لگنے سے باپ کی موت پر بیٹی نے کے الیکٹرک کیخلاف ہر جانے کا دعویٰ کردیا

عدالت نے کے  الیکٹرک کو لواحقین کو48لاکھ 19 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جج عنبرین جمال نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کردی۔

وکیل درخواست گزار عثمان فاروق نے کہا کے الیکٹرک گارڈ وائر لگانے میں ناکام رہی ہے،عدالت نے ہمارے ہرجانے کو درست قرار دیا ہے۔

یاد رکہے کہ11  ستمبر 2024 کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نے کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 33 شہریوں کی اموات پر  کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کے الیکٹرک نے پاکستان ریلوے کی بجلی کیوں بند کردی؟

نیپرا کی جانب سے جاری حکم نامے میں کے الیکٹرک  پر  ایک کروڑ  روپےکا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ نیپرا نے جاری شوکاز میں کے الیکٹرک کا جواب مسترد کرتے ہوئے اور حکم دیا تھا کہ کے الیکٹرک 15 روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جمع کرائے۔

نیپرا نے متاثرہ خاندان کو 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے اور  متاثرہ خاندان کے  ورثا کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔ نیپرا نے عدالت کو بتایا تھا کہ  اگست 2023 میں کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کیا تھا۔ کے الیکٹرک شوکاز کے جواب پر نیپرا کو مطمئن نہیں کر سکی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جولائی 2022 سے جون 2023 کے درمیان بجلی کے کرنٹ لگنے کے 33 واقعات رونما ہوئے جس میں سے 32 واقعات میں کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی غفلت نہیں پائی گئی۔

ایک کیس میں غیر تسلی بخش جواب پر جرمانہ کیا گیا ہے، فیصلے کا بغور جائزہ کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی سائبر کرائم یونٹ کی منظوری

عالمی کشیدگی : سامعہ خان کی 2023 کی پیشگوئی درست ثابت، ویڈیو وائرل

’سہیل آفریدی خیبر پختونخوا سے باہر جلسہ نہیں کر سکتے‘، لیاقت باغ جلسہ ملتوی ہونے پر ورکرز مایوس

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 21.89 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

پاک فرانس وزرائے خارجہ رابطہ، لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش

ویڈیو

ایران، امریکا جنگ بندی: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو معاشی ترقی میں بدلنے کا موقع ہے، اعزاز چوہدری

کیا ایران امریکا معاہدے کے بعد پاکستان میں خوشحالی آئے گی؟

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر کوئٹہ کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات: لبنان جنگ سب بگاڑ سکتی ہے

امن مذاکرات: توقعات، امکانات اور خدشات

سفارتکاری اور شہنشاہ ڈونلڈ ٹرمپ