وزیراعلیٰ بلوچستان کا بلٹ اور بم پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے اور بم پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کابینہ اراکین، اعلی سول اور پولیس افسران کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال نہ کرنے، تمام سرکاری بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں کو فوری طور پر پارک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اپنی جان بہت عزیز ہے تو وہ اپنے اسکواڈ اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بھی بلٹ پروف گاڑی کی سہولت فراہم کرے۔ ہم خود کو تو بلٹ پروف گاڑی میں محفوظ کر لیتے ہیں لیکن ہمارا سیکیورٹی اسٹاف ہماری وجہ سے ہدف بن جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ میرعبد القدوس بزنجو نے کہا کہ کئی واقعات میں وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کا نشانہ بنے زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے جب وقت پورا ہو تو بلٹ پروف گاڑی بھی بچا نہیں سکے گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ آئندہ مجھ سمیت کسی بھی وی آئی پی کے لیے روٹ نہیں لگے گا۔ ہم اپنی سہولت اور شان و شوکت کے لیے روٹ لگا کر عوام کو مشکل میں ڈالتے ہیں۔ عوام کی خدمت کے نعرے پر ووٹ لینے والے اقتدار میں آکر عوام کے لیے زحمت نہ بنیں۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو گاڑیوں سے متعلق فوری طور تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں