گوادر کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین-پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین-پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے۔ بین الاقوامی معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر ہم عظیم دوست چین کے مشکور ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے حوالے سے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

وزیراعظم کے زیرصدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملک خصوصاً صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور ایئرپورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے شرکا کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے۔ گوادر ایئر پورٹ اے-380 (A-380) ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے جبکہ ایئرپورٹ سے 4 لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے کب کھلے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز نے بھی ایئر پورٹ کو نوٹیفائی کردیا ہے۔ ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس، پاکستان کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس، وفاقی تحقیقاتی ادارے سمیت بارڈر ہیلتھ سروس کا عملہ تعینات کیا جا چکا ہے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز کی کراچی اور گوادر کے لیے موجودہ فلائیٹ آپریشن کے دورانئے کو جلد ہی ہفتے میں 3 بار کیا جائے گا۔ گوادر سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز اگلے سال 10 جنوری سے ہوجائے گا۔ پاکستان کی نجی ایئر لائینز، چین، اومان اور متحدہ عرب امارات کی ایئر لائینز سے گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

ایئرپورٹ پر کولڈ سٹوریج، وئیر ہاؤسز، کورئیر سروسز کی سہولیات، کارگو شیڈز، تکنیکی گراؤنڈ سپورٹ آلات، فیول فارمز، ہوٹلز اور شاپنگ مالز کی لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔ ائیرپورٹ پر بینک برانچز کے قیام اور اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رجسٹرڈ تمام بینکوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ سے بذریعہ سڑک رابطہ بہتر بنانے کے حوالے سے ایسٹ بے (East-Bay) ایکسپریس وے کا پہلا حصہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے حصے کی فیزیبیلٹی تیار کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹنگ گوادر میں کرنے کا اعلان

اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احدخان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

جیپ ریلی میں سرکاری گاڑی کا استعمال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی جھنگ عہدے سے فارغ

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہدا کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟