برطانیہ کے ایک گاؤں سے ملنے والی 4 ہزار سال پرانی ہڈیوں نے دلچسپ حقائق بیان کردئیے

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے ایک گاؤں سے ماہرینِ آثار قدیمہ کو ہڈیاں ملی ہیں جو 4000 سال قبل ہونے والے ایک قتلِ عام کی باقیات ہیں۔ ماہرین کو یہ ہڈیاں انگلینڈ کے علاقے سمرسیٹ کے ایک گا­ؤں  چارٹر ہاؤس سے ملی۔ اس علاقے میں قدیم آبادی کے آثار آج سے 50 سال قبل دریافت ہوئے تھے مگر یہاں سے ملنے والی ہڈیوں پر حالیہ تحقیق سے کچھ حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اس تحقیق میں چارٹر ہاؤس سے ملنے والی ہڈیوں اور کھوپڑیوں کے 3000 ہزار ٹکڑوں کا باریک بینی سے مطالعہ کیا گیا۔ مطالعے سے جو بات سامنے آئی وہ یہ تھی کہ یہ لوگ قدرتی موت نہیں مرے تھے بلکہ انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

ان ہڈیوں میں سے آدھی ہڈیاں نوعمر بچوں کی تھیں۔ ان کے ایک ہی خندق سے ملنے سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید انہیں ایک ہی موقع پر قتل کیا گیا تھا۔

اس دور میں انسانوں کے درمیان خونریز لڑائیوں کا ہونا کوئی انہونی بات نہیں تھی۔  لیکن کانسی کے دور سے تعلق رکھنے والی ان ہڈیوں کے بارے میں اہم بات یہ ہے کہ مقتولین کو قتل کرنے کے بعد حملہ آوروں نے ان کا گوشت کھایا تھا اور ہڈیوں پر انسانی دانتوں سے چبائے جانے کے نشانات بھی واضح ہیں۔

ان کھوپڑیوں اور ہڈیوں پر سنگین تشدد کے متعدد نشانات ہیں۔ مرنے کے بعد ان کا گوشت نوچ کر کھایا گیا تھا اور ہڈیوں سے گودا تک نکال لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:دنیا کے سب سے قدیم زیر زمین شہر میں خاص کیا ہے؟

مگر ماہرین کے نزدیک ایک اور اہم سوال یہ بھی تھا کہ ان لوگوں کا گوشت کھانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ماہرین اس نکتے کو مسترد کرتے ہیں کہ ان لوگوں کا گوشت کھانے کی وجہ حملہ آوروں کا اپنی خوراک کی ضرورت پورا کرنا تھا کیوں کہ انہی ہڈیوں کے پاس جانوروں کی ہڈیاں بھی ملی تھیں جس سے ظاہر ہے کہ اس علاقے میں خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے جانوروں کی کمی نہیں تھی۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ان لوگوں کا قتل اور ان کا گوشت کھانا محض کوئی انتقامی کاروائی تھی۔ یہ دریافت انسانی تاریخ کے ایک ایسے پرتشدد پہلو پر روشنی ڈالتی ہے جس میں انسان دوسرے انسان کے خلاف انتقام کی خاطر آدم خوری پر اتر آیا۔ 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں