پی آئی اے کی پرواز گوادر کیوں نہیں جا سکی؟

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی گوادر کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے نے  واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرلیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی، روانگی کے بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی سے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کر کے واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ کے لیے پروازیں، پی آئی اے کا کڑا امتحان

ترجمان کے مطابق شعبہ انجنیئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔

دو روز قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پروازیں شروع کرنیکی منظوری دی تھی قومی فضائی کمپنی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتہ وار 3 پروازیں اندرون ملک چلایا کرے گی.

مزید پڑھیں:پی آئی اے نے دوران پرواز تصویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی کیوں عائد کی؟

جبکہ ہفتہ میں 2 بین الاقوامی پروازیں سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے چلائی جائیں گی، اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ مسقط کے لیے 10 جنوری سے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

 دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے کی منظوری دی تھی قومی فضائی کمپنی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتہ وار 3 پروازیں اندرون ملک چلایا کرے گی.

مزید  پڑھیں:پی آئی اے نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں

دوسری جانب ہفتہ میں 2 بین الاقوامی پروازیں سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے چلائی جائیں گی، اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ مسقط کے لیے 10 جنوری سے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟