پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا گیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ تبادلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور ان پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انڈیا کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے گئے تھے جس میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کے بارے میں ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسی مناسبت سے پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی، اسی طرح بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی جبکہ پاکستانی ذخائر میں اضافہ، معاملہ کیا ہے؟

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 27 جنوری 1991 کو جوہری تنصیبات اور ان پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر عمل درآمد کے بعد دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کو نیا وزیراعظم مل گیا، اینڈی برنہم نے شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد حکومت سنبھال لی

ڈیویڈنڈ آمدن پر 35 فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کردیں

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے پاکستان دورے کا کیا مقصد ہے؟

سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کی یاددہانی

ایرانی حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تفصیلات چھپائی جارہی ہیں، نیویارک ٹائمز

ویڈیو

پاکستان، کینیڈا تعلقات میں نئی پیشرفت، تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

چین کے نوجوانوں میں اردو زبان کیوں مقبول ہورہی ہے؟

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں