اسلام آباد: جرمن سفارتکار کی گھر میں پراسرار موت

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ایک فلیٹ سے ایک غیر ملکی سفارتکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جرمن سفارتکار اپنے فلیٹ میں مردہ پایا گیا۔ لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 غیر ملکیوں کو لوٹنے کے 2 واقعات

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سفارتکار کی لاش جس کمرے میں پائی گئی وہ اندر سے مقفل تھا۔

پولیس کو فی الحال ایسی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ مذکورہ سفارتکار کا قتل ہوا ہے تاہم تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والا چینی شہری چل بسا

حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت جرمن سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے جس کی موت کے حوالے سے جرمن سفارتخانے کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

راولاکوٹ دھرنے میں ٹی ٹی پی اور ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان