190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنےسے متعلق عدالتی فیصلے پر نیب نے جواب جمع کرانے کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت سے مزید مہلت طلب کی ہے۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے اپنی جائیداد کی ضبط کیے جانے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی ۔ درخواستوں گزاروں کیجانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت نیب کیجانب سے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر، عدالت نے نئی تاریخ دیدی
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی ہے، واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، عدالت نے مقدمہ میں ملک ریاض، زلفی بخاری ودیگر کو اشتہاری قرار دیکر جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔
احتساب عدالت اسلام آباد پہلے ہی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر کر دیا، گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا رخصت پر تھے، عدالتی عملے کے مطابق اس کیس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مذاکرات کی وجہ سے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی کرنے کا جواز نہیں بنتا، رانا ثنااللہ
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔