پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی ہے، اور اس دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور سست روی پر بلاول بھٹو نے بھی سوال اٹھادیا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام بنانے والے 60 سے 70 سال کے ’بابے‘ ہیں، بلاول بھٹوزرداری
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے پاک امارات تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق کیا۔