ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں سول نافرمانی کی تحریک ناکام؟ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جوکہ نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

شہباز شریف نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کا عکاس ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات کے ساتھ ترسیلات زر کی بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے، عمران خان

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت نے ہمارے لیے انصاف کے تمام دروازے بند کردیے ہیں، اس لیے اب ہم سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے، جس کا پہلا مرحلہ اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

مصنوعی ذہانت نے پولیس میں 2 کروڑ روپے کی تنخواہوں کی خردبرد کا بھانڈا پھوڑ دیا، 3 اہلکار گرفتار

سندھ طاس معاہدہ: بھارت نے کب، کون سی خلاف ورزی کی؟

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ