وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان کے لیے عالمی بینک کے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بنیادی پالیسی پر اتفاق رائے کے لیے ورلڈ بینک کے نئے پروگرام کا آغاز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک مقامی طور پر معاشی تبدیلی کے منصوبے میں قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔
We welcome the World Bank’s pledge of $20 billion under its 1️⃣st-ever 10-year Country Partnership Framework (CPF) for Pakistan.
While focusing on six key areas, including child nutrition, quality education, clean energy, climate resilience, inclusive development, and private…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 15, 2025
’بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، آب و ہوا کی برداشت ، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری سمیت 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔‘
وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی تبدیلی کی شراکت داری کے لیے پاکستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو عالمی بینک سے 20 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان
’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پاکستان کی اقتصادی لچک اور صلاحیت پر عالمی بینک کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم اپنے لوگوں کے لیے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اپنی شراکت کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔‘